logo

Adv2

Adv2

d-logofb-logotwit-logo
مخیر حضرات جامعہ اور مسجد بیت المکرم کے تعمیراتی کام میں تعاون فرمائیں ۔۔۔درجہ سادسہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔
tazat

 

 

عرض تعاون

اس درسگاہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علوم اسلامیہ کی ادنی سے خامسہ تک درجات تک معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ بائیس سے زائد مدرسین و علمائے کرام تعلیم دے رہے ہیں، تقریباً تین سو طلباء و طالبات مختلف شہروں ،(میر پور خاص ،شادی پلی ،پنھور گوٹھ ،سلطا ن آباد ،کراچی )وغیرہ کے زیر تعلیم ہیں ۔

جن میں سے فی الحال تقریباً تیس سے زائد طلبہ کے طعام و قیام، کتب اور جملہ ضروریات کا انتظام دارالعلوم میرپور خاص کی طرف سے مفت کیا جاتاہے۔اس کے علاوہ دار العلوم میر پور خاص کی ایک شاخ(مدر سہ حشمت العلوم )میں پونے دو سو کے قریب طلبہ وطالبا ت قرآنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

مدرسہ دارالعلوم میر پور خاص وجامعہ مسجد بیت المکرم کا تعمیراتی سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں تعاون ایک بڑا پائیدار صدقہ جاریہ ہے۔ ان سب مصارف کا مدار صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اہل خیر حضرات کی مالی امداد پر ہے، اس دورِالحادوفتن میں اسلامی تعلیمات کی حفاظت و اشاعت کی ضرورت کسی مسلمان سے مخفی نہیں۔

دارالعلوم میرپورخاص کیلئے امدادی رقوم درج ذیل پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کی جاتی ہے، اگر کوئی رقم زکوٰۃ ،صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے ایسی مدات کو مدرسہ دارالعلوم میرپورخاص میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتاہے۔

 

 

 

© All Rights Reserved
Website Powered By : Muhammad Adil => Click For Contact