logo

Adv2

Adv2

d-logofb-logotwit-logo
مخیر حضرات جامعہ اور مسجد بیت المکرم کے تعمیراتی کام میں تعاون فرمائیں ۔۔۔درجہ سادسہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔
tazat

 

 

شعبہ ترقیات

یہ شعبہ مدرسہ دارالعلوم میر پور خاص کی وقف اراضی و جائیداد وغیرہ کی دیکھ بھال، ان کی اصلاح و مرمت، کرایہ داری کے معاملات، بلدیاتی اداروں سے مراجعت، دارالعلوم کے جملہ عدالتی و قانونی امور، نیز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر سے متعلقہ تمام امور انجام دیتاہے۔ دارالعلوم میر پور خاص نے بحمداللہ اپنے بانی کی للّٰہیت، اخلاص، بزرگی اور علم و معرفت کی وجہ سے عوام میں بے مثال شہرت و مقبولیت حاصل کی ہے اور اس کی شاندار علمی دینی کارکردگی پر لوگوں کو بحمداللہ بہت اعتماد ہے۔ شعبہ ترقیات ان اوقاف کی نہ صرف دیکھ بھال اور تحفظ کرتاہے بلکہ اسے وقف کرنے والوں کے حق میں زیادہ نفع بخش بھی بناتا ہے۔ جو خود قائم رہنے والے ہوں، چنانچہ بہت سے دیگر تعمیری منصوبوں کے ساتھ ساتھ دارالعلوم میرپورخاص کی لائبریری کی عمارت کی تعمیر نیز اس کی الماریوں کی خریداری اور اساتذۂ کرام کے لئے رہائشی مکانات کی تعمیر میں بھی یہ شعبہ مصروف عمل ہے۔

 

 

 

© All Rights Reserved
Website Powered By : Muhammad Adil => Click For Contact